آلودگی: آج بھی لاہور پہلے نمبر پر، کراچی کا نواں نمبر

December 08, 2021


دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے جبکہ ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی نویں نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 283 ریکارڈ کی گئی۔

کراچی کی فضا بھی آلودہ ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 157 ریکارڈ ہوئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پڑوسی ملک افغانستان کا دارالحکومت کابل 222 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اسی فہرست میں بھارت کے دارالحکومت دہلی کا نمبر تیسرا ہے جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 197 ریکارڈ کی گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی پاکستان کے حوالے سے کی گئی درجہ بندی کے تحت لاہور پہلے اور فیصل آباد 222 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

اس فہرست میں بہاولپور 194 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے اور رائے ونڈ 175 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔