ہمیں دھاندلی سے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، احسن اقبال

December 08, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہمیں دھاندلی سے نکال کر نااہل حکومت کو لایا گیا، تین سال میں ہماری آبادی اوور اسپیڈ اور معیشت انڈر اسپیڈ آچکی ہے، نوجوانوں کے لئے راستے بند کردیےجائیں تو انقلاب آتا ہے۔

مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کے راستے پر ڈالنا ہے تو ووٹ کو عزت دینا ہوگی، آئین کی حکمرانی نہ ہوئی تو 100 سال بعد بھی پاکستان کی قسمت نہیں بدل سکتی، امید ہے وکلاء ہماری جدوجہد میں ساتھ دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کو کبھی وزیر خزانہ ادھار لینے کی ضرورت نہیں پڑتی، ہمارے چار وزیر خزانہ موجود ہیں، ملک کو آزاد، شفاف انتخاب کے ذریعے اہل حکومت دی جائے۔