راولپنڈی میں گھر سے 29 لاکھ روپے چوری کرنے والی ملزمہ کو ساتھی سمیت پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق چوری کا مقدمہ 2 مئی کو تھانہ نیو ٹاون میں درج کیا گیا تھا، زیرِ حراست ملازمہ والدین کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پذیر تھی۔
ملازمہ نے ساتھی کے ساتھ مل کر چوری کی واردات کا اعتراف کرلیا ہے۔