لاہور کی سیشن کورٹ نے جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نعیم نے کیس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ فرانزک رپورٹ موصول ہو چکی ہے، جو 2000 صفحات پر مشتمل ہے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ فرانزک رپورٹ آئندہ 2 دن تک فراہم کر دی جائے گی۔