سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان میں سب سے زیادہ کام کر رہی ہے۔
خیرپور میں پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈا بھی سب سے زیادہ ہمارے خلاف کیا جاتا ہے، ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتیں سیاست کریں، اس وقت پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیرپور میں پیپلز بس کے 2 روٹ شروع کر رہے ہیں، مزید بسیں بھی آئیں گی، پنک بسیں، خواتین کے لیے اسکوٹیز اور ڈبل ڈیکر بسیں بھی چلیں گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی جس طرح کام کر رہی ہے ہر انتخاب میں سرخرو ہوگی، آج بھی پورے پاکستان سے مریض علاج کے لیے سندھ آتے ہیں۔