سردیوں میں کیسی غذا کا استعمال کرنا چاہیئے؟

January 10, 2022

فوٹو فائل

موسم سرما کی خوراک میں میٹھی، نمکین اور کھٹی غذاؤں کے ساتھ ساتھ گرم، اچھی طرح سے پکے ہوئے کھانے کو شامل کرنا نظام ہاضمہ کو درست طریقے سے کام کرنے کے لیے ایک بہترین آئیڈیا ہے۔

سردیوں میں چکنائی، تیل کے ساتھ ساتھ تازہ دودھ کی مصنوعات کے استعمال کی بھی سفارش کی جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سرد موسم جسم کی گرمی کو برقرار رکھنے اور محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہے، اس طرح نظام ہاضمہ کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔

دیگر غذائی اشیاء جو سردیوں کے دوران کھائی جا سکتی ہیں ان میں مختلف قسم کی پھلیاں ہیں لوبیا، مونگرے، دالیں جو کہ کسی کے جسم میں گرمی بڑھاتی ہیں، گندم اور چاول جیسے اناج۔ گرم مشروبات جیسے سوپ، نیم گرم پانی اور مختلف قسم کی چائے خاص طور پر ادرک کی چائے کو بھی بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سردیوں کی خوراک میں شامل کیے جانے والے کھانے کو وسیع پیمانے پر درج ذیل میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

اچھی چکنائی اور قدرتی تیل:

ماہرین سردیوں میں ہماری خوراک میں قدرتی دودھ کی مصنوعات، چکنائی اور تیل (تل یا سرسوں کا تیل) شامل کرنے کی سفارش کرتے ہیں تاکہ گرمی کو برقرار رکھا جا سکے اور جسم کے ہاضمے کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ سردیوں میں گرمی کی کمی کی وجہ سے ہمارا جسم سستی کا باعث بن سکتا ہے اور اس کے علاج کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ایک بھرپور اور گرم جوشی پیدا کرنے والی غذا کھائیں جس میں اچھی چکنائی شامل ہو۔

گرم اور اچھی طرح پکی سردیوں کی سبزیاں:

سردیوں کا موسم گرم گرم شوربے اور سوپ وغیرہ پینے کے لیے بہت اچھا وقت ہوتا ہے، جو صرف مزیدار موسمی سبزیوں جیسے گاجر، مٹر، چقندر، شلجم اور پتوں والی سبزیوں سے تیار کیے جاتے ہیں۔ موسم سرما میں روزانہ سوپ اور گرم کھانا کھانے سے بھی ہماری صحت اچھی رہتی ہے۔

خشک میوہ جات:

یہ کوئی معمہ نہیں ہے کہ سردیوں کے دوران جمنے والے درجہ حرارت کو ریکارڈ کرنے والے مقامات کے لوگ خشک میوہ جات کو اپنی غذا کا مستقل حصہ کیوں بناتے ہیں۔ خشک میوہ جات میں صحت کے بے شمار فوائد ہیں، یہ دماغ کو تیز رکھنے اور یادداشت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں لیکن یہ انسان کو اندر سے گرم رکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ گری دار میوے جیسے کاجو، پستہ، کھجور، بادام، اخروٹ اور ان کا تیل حیرت انگیز صحت کے فوائد رکھتا ہے اور سردیوں میں جسم کو چست و توانا رکھتا ہے۔