رواں ہفتے کتنے امریکیوں کی کورونا ویکسینیشن مکمل ہوئی؟

January 15, 2022

فائل فوٹو

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں ہفتے 23 لاکھ امریکیوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوگئی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے 51 لاکھ امریکیوں کو کورونا کی بوسٹر ڈوز بھی لگائی گئی۔

امریکا میں گھروں میں فری کورونا ٹیسٹ کا آغاز 19جنوری سے ہوگا اور گھروں میں کورونا کے 50 کروڑ مفت ریپڈ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔