پی آئی اے بحالی میں فرانس میں مقیم صحافی برادری کی کوششیں شامل ہیں، صدر ادارہ منہاج القرآن فرانس

January 15, 2022

صدر ادارہ منہاج القرآن فرانس راجہ بابر نے کہا ہے کہ کوویڈ کی صورتحال میں بھی صحافی برادری اپنی صحافتی خدمات سرانجام دے رہی تھی، آج جو پی آئی اے کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اس کے پیچھے فرانس میں مقیم صحافی برادری کی بے پناہ کوشیشیں شامل ہیں۔

نئے سال 2022 کے موقع پر تمام میڈیا کو پریس بریفنگدیتے ہوئے صدر ادارہ منہاج القرآن فرانس راجہ بابر نے اپنے خطاب میں صحافیوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ کی صورتحال میں جب لوگ خوف سے گھروں میں بیٹھ گئے تھے وہاں صحافی برادری اپنی صحافتی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

راجہ بابر نے ادارہ منہاج القرآن فرانس کی 2021 کی کاکردگی سے بھی تفصیلی آگاہ کیا، انہوں نے بتایا کہ 2021 میں کورونا کی وجہ جہاں فرانس کا ہر ادارہ بند تھا وہاں ادارہ منہاج القرآن ایس او پیز کے تحت اپنی خدمات فراہم کرتا رہا، 3 بار چیکنگ ہوئی مگر اللّٰہ کے فضل سے چیکنگ ٹیم نے مثبت رپورٹ دی۔

انہوں نے بتایا کہ 2021 میں سیکیورٹی پاس ہونے کے بعد ادارہ منہاج القرآن فرانس مکمل طور پر سیکیورٹی پروف بن گیا ہے، ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے نماز عید کی 21 جماعتیں کروائی گئیں جن میں 17ہزار سے زائد نمازیوں نے نمازِ عید کی ادائیگی کی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ علامہ حسن میر قادری ہر ہفتے 150 بچوں کو علم سکھاتے ہیں، زاہد محمود چشتی بچوں کو نعت پڑھنے کی تربیت فراہم کرتے ہیں، جلد قرآت کی کلاسز کا بھی آغاز ہوجائے گا۔

راجہ بابر نے کہا کہ منہاج ویلفئیر فاونڈیشن نے 2021 میں ڈھائی لاکھ یورو سے زائد کی فنڈ ریزنگ کی جو ایک بہت بڑا ریکارڈ ہے۔

منہاج خواتین کی کارکردگی بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی جانب سے جہاں میلاد شریف کی محافل کی گئیں وہاں بلین کی تعداد میں درود پاک پڑھا گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2020/2021 میں ادارہ منہاج القرآن فرانس میں جتنی بھی کنسٹرکشن ہوئیں ان پر 3 لاکھ یورو خرچ ہوا۔

ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل لا کورنیو کے صدر راجہ بابر حسین، سینئر بانی رہنما چوہدری حمید اللّٰہ نے 2021 میں ادارے کی ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرِ نگرانی کئی دہائیوں سے ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل فرانس انسانیت کی سماجی رفاعی اور دینی تعلیم و تدریس برائے دین اسلام کے فروغ کے لیے خدمات سرانجام دینے کے علاوہ بین المذاہب کے درمیان ہم آہنگی، بھائی چارہ پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے یہی وجہ ہے کہ ادارہ سے وابستہ نوجوان قاضی ہارون لاکورنیو میونسپل "میری" میں بطور منتخب کونسلر عوامی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

فرانس میں انتقال کر جانے والے پاکستانیوں کی میت کو غسل، کفن اور ادارہ میں نماز جنازہ کے بعد میت کو پاکستان روانہ کرنے کا اعزاز بھی ادارہ کو حاصل ہے اس سلسلہ صوفی نیاز کی نگرانی میں کمیٹی انتہائی اعلیٰ خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

گذشتہ دو سالوں میں کورونا وائرس کے دوران ادارہ منہاج القران کے نوجوان صدر راجہ بابر، چوہدری محمد اعظم، چوہدری حمید اللہ،چوہدری محمد فاروق برادر، ماہر محمد ارشد،چوہدری ظفر ککرالی حاجی محمد اسلم نے وہ کردار سرانجام دیا جو ہمشہ یاد رکھا جائے گا۔

لوگوں کو گھروں تک راشن ادویات اور ہراساں کی مدد فراہم کی اس دوران کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کے انتظامات گئے ہر سال ادارہ کی رپورٹ جاری کرنے کا مقصد عوامی تعاون اور مخصوص لوگوں کی مدد سے چلنے والے ادارے کی گارگردگی سے عوام آگاہ رہیں کیونکہ ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل میں عوامی اجتماعات اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ نماز جمعہ، عیدالفطر اور عید الاضحٰی کی چھ سے 12 تک جماعتیں ہوتی ہیں اور علامہ اقبال اعظم اور ادارہ کے ڈایکٹر علامہ حسن میر قادری یہ فریضہ سرانجام دیتے ہیں بلکہ علامہ اقبال اعظم کو تو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی حج بیعت اللہ اور حج عمرا کی اتنے عمدہ طریقہ ادائیگی کا فریضہ ادا کرچکے کہ ان کے قافلے میں جانے والے اس سفر کو کبھی بھی نہیں بھول پاتے یہ آگاہی تقریب ایک شاندار عشائیہ میں بدل گئی ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل فرانس میں خواتین ونگ کی کارکردگی بھی مثالی ہے وہ اس کارِخیر میں مردوں کے شانہ بشانہ سرگرم عمل رہتی ہیں۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حاجی الطاف نے کی، زاہد چشتی نے اپنی خوبصورت آواز میں رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔

آخر میں ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل لا کورنیو کے صدر راجہ بابر حسین، چوہدری حمید اللّٰہ، چوہدری محمد اعظم سابق صدر، ماہر محمد ارشد، حاجی محمد اسلم ان کے صاحبزادے کے علاوہ صوفی نیاز احمد ادارے کی موجودہ ٹیم اور سابقہ ٹیموں کی اعلیٰ کارکردگی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بعدازاں فرانس جرنلسٹ فورم کنوینر یونس خان، محترمہ روحی بانو، ملک منیرآحمد، سردار ذوالفقار عزیز، بابر مغل، سید شاہ زیب ارشد، سلطان محمود، بنارس اعوان سمیت دیگرصحافیوں مراز خالد بشیر، عاکفی غنی اور عمران چوہدری نے زبردست انداز میں ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پُرخلوص دعوت کا شکریہ ادا کیا۔

ادارہ منہاج القران انٹرنیشنل لا کورنیو کے ڈائریکٹر علامہ میر حسن قادری نے جنرنلسٹ فورم کے اہم رکن راؤ خلیل احمد مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی، ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری نے بھی صحافیوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادارہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ادارہ منہاج القرآن میں 2021 میں 100 سے زائد افراد نے اسلام قبول کیا، اجلاس میں بتایا گیا صدر منہاج القرآن فرانس راجہ بابر کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کردی گئی ہے اور مرحوم سینئر صحافی راؤ خلیل احمد کو بھی زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

شرکاء محفل کی جانب سے راؤ خلیل احمد کی ادارہ منہاج القرآن فرانس کے لیے کی جانیوالی کوششوں کو بھی سراہا گیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی اور وبائی مرض کورونا وائرس سے نجات کے لیے دعا خیر کی۔

علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی جن کی کوششوں کاوشوں سے دنیا بھر میں دینِ اسلام، امن بھائی چارے کو فروغ ملا۔