ماہرہ خان نے اومیکرون کو شکست دینے کے بعد نیا انداز اپنالیا

January 16, 2022

کراچی (این این آئی)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے اومی کرون کو شکست دے دی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کروایا ہے۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ʼمیں اپنے بالوں کی ٹریمنگ کے لیے گئی تھی، پہلے میں نے اپنے ہیئر اسٹائلسٹ سے اپنے بالوں کو گلابی رنگنے کے لیے کہا اور وہ پریشان ہوگئے کہ میں کیا کروانا چاہ رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ ʼاْس کے بعد، میں نے ٹرمنگ کروائی، واپس گھر آگئی تو امّی نے مجھے دیکھتے ہی کہا ʼیا اللّہ۔ماہرہ نے یہ بھی بتایا کہ ʼاْنہوں نے کبھی اسکول اور کالج میں بھی اپنے بال کلر نہیں کروائے۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے اصرار کے باوجود ہیئر اسٹائلسٹ نے ان کے بالوں کا رنگ گرین نہیں کیا اور انہیں چھوٹا کرکے اسٹائلش کردیا۔ماہرہ خان کے مطابق جب وہ چھوٹے بالوں کے ساتھ گھر پہنچیں تو ان کی والدہ بھی انہیں دیکھ کر حیران رہ گئیں جب کہ وہ بھی اپنے نئے انداز پر خوش ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ انہیں ہیئر اسٹائل اور انداز تبدیل کرکے اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ماہرہ خان کے نئے انداز کو کافی شوبز شخصیات نے سراہا جب کہ مداحوں نے بھی ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پہلے سے زیادہ پرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔اْنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ʼحال ہی میں میرا اومی کرون ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میں اب انتہائی مثبت زندگی گزار رہی ہوں۔واضح رہے کہ سال 2020 میں ماہرہ خان عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں تھیں جس کی اطلاع اْنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔