ملتان کو صاف،تجاوزات سے پاک رکھنے میں شہری تعاون کریں، کمشنر

January 16, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہر کو صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک رکھنے کیلئے اداروں سے تعاون کریں۔انہوں نے علی الصبح یونین کونسل نمبر 10 اور 11 میں واقع رشید آباد اور دیگر علاقوں کادورہ کیا۔سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر،واسا اور پی ایچ اے کے حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔ کمشنر نے دونوں یونیں کونسلوں کی سڑکوں اور گلیوں میں صفائی کا جائزہ لیا،پارک چیک کئے اور موقع پر احکامات جاری کئے۔کمشنر نے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور صفائی ستھرائی بارے فیڈ بیک لیا۔