• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پودے لگانے کیساتھ ان کی حفاظتبھی یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنرملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کی، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز بھی موجود تھے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کو شجرکاری کے حوالے سے واضح اہداف تفویض کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر محکمہ اپنے مقررہ ہدف کے مطابق پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی حفاظت، پانی کی فراہمی اور افزائش کی ذمہ داری بھی یقینی بنائے۔ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں، مرکزی چوکوں، گرین بیلٹس اور اہم شاہراہوں پر دستیاب جگہوں کی نشاندہی کرکے وہاں مرحلہ وار تیار پودے لگائے جائیں گے۔ ہر محکمے کو پودوں کی تعداد اور مختص مقامات کا ہدف دیا جائے گا۔
ملتان سے مزید