• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز روحانی پیشوا حضرت سخی نواب کے 456 ویں سالانہ عرس کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ممتاز روحانی پیشوا دربار حضرت سخی نواب کے 456 ویں سالانہ عرس کی تقریب کا آغاز دربار شریف کے غسل اور چادر پوشی سے ہوا، دربار کے سجادہ نشین مخدوم زوہیب گیلانی نے مزار کو غسل دیا اور چادر چڑھائی، اس موقع پر گیلانی خاندان کے سربراہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی، درگاہ حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی، سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، دربار قادریہ گوجرانوالہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ غلام جیلانی آفتاب، ضلعی و صوبائی امن کمیٹی کے سینئر ممبر خاور رشفقت حسنین بھٹہ اور ممتاز علما ،مشائخ ،معززین شہر،تاجروں اور گیلانی خاندان کے اکابرین نے شرکت کی، اس موقع پر درگاہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی، مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان ہے، برصغیر پاک و ہند میں اولیاء اللہ نے اسلام کو چار چاند لگائے ، انہوں نے کہا کہ حضرت سخی نواب سچے عاشق رسولؐ اور ولی کامل تھے جنہوں نے ساری زندگی اللہ اور اس کے رسولؐ کا پیغام عام کیا، چادر پوشی کے موقعے پر معروف ثنا خواں وحید نواز، حامد نواز اور سعید نواز نے ہدیہ نعت اور منقبت پیش کی، چادر پوشی کے بعد مخدوم سید ابو الحسن گیلانی، مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی اور مخدوم سید زوہیب گیلانی نے الگ الگ دعائیں کرائیں، اس موقعے پر سید طالب حسین پرواز، صدر الدین گیلانی، خضر قریشی، صابر انصاری اور الحاج اشرف قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید