ملتان (سٹاف رپورٹر )پاکستان میں 9 لاکھ نرسز کی کمی، ہزاروں ڈاکٹر بیرون ملک منتقل ہزاروں ڈاکٹروں کی اسامیاں خالی ہیں ، وزیر صحت نے ملک بھر میں 9 لاکھ نرسز کی کمی بتائی ہے، جبکہ 2025ء کے دوران تقریباً 3,800 سے 4,000 پاکستانی ڈاکٹر بیرون ملک منتقل ہوئے،وفاقی وزیر صحت نے نرسنگ کے شعبے سے متعلق اپنے بیان میں ملک میں نرسز کی ضرورت اور دستیابی کے درمیان بڑے فرق کی نشاندہی کی ہے۔دوسری جانب دستیاب امیگریشن اعداد و شمار کے مطابق 2025ء میں تقریباً 3,800 سے 4,000 پاکستانی ڈاکٹر بیرون ملک گئے،پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے مطابق ملک میں 325,523 میڈیکل پریکٹیشنرز رجسٹرڈ ہیں۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے مارچ 2026ء میں میڈیکل گریجویٹس کے لیے پوسٹ گریجویٹ تربیتی نشستوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ کونسل کے مطابق میڈیکل گریجویٹس کی تعداد میں اضافے کے ساتھ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے مواقع بھی بڑھانے کی ضرورت ہے۔