روبینہ اشرف کی صاحبزادی منیٰ طارق پیا گھر سدھار گئیں

January 17, 2022

فوٹو، انسٹاگرام

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی اور اداکارہ منیٰ طارق کی بارات ہوگئی، بارات کی تقریب میں معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اداکارہ منیٰ طارق اپنے دوست عمران شیخ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، اور ہفتے کے روز اُن کی بارات کی تقریب کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔

بارات کی تقریب میں دلہن نے روایتی سُرخ اور گولڈن جوڑا زیب تن کیا، جبکہ دولہے نے اپنے اس بڑے دن کے لیے سُوٹ کا انتخاب کیا۔

بارات کی تقریب میں ندا، یاسر، صبا حمید، بہروز سبزواری، سفینہ بہروز، شبیر جان، صدف کنول، شہروز سبزواری اور دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔

منیٰ طارق کی بارات کی جھلکیاں یہاں دیکھیں: