مایہ ناز اداکار رشید ناز سپردخاک

January 17, 2022

معروف اداکار رشید ناز کو سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

معروف اداکار رشید ناز کو سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

مایہ ناز اداکار کی نماز جنازہ عیدگاہ پشاور میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، ساتھی اداکاروں اور فنکاروں سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار رشید ناز آج 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

رشید ناز کے بیٹے حسن نعمان کے مطابق والد کافی عرصے سے علیل تھے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

آج صبح رشید ناز کی بہو اور اداکارہ مدیحہ نقوی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے یہ اطلاع دی کہ اداکار رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے۔

مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر رشید ناز کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔