مری کے راستوں کی بندش کا سبب بننے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع

January 17, 2022

مری کے راستوں کی بندش کا سبب بننے والی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔

مری میں غیر قانونی شاپنگ مال، پارکنگ نہ رکھنے والے ہوٹل، اپارٹمنٹس کے خلاف بھی آپریشن کیا جارہا ہے۔

میونسپل آفیسر کا کہنا ہے کہ سنی بینک، بانسرہ گلی، بھوربن روڈ پرعمارتیں سیل اورگرانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات گرانے کی سفارش پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کی تھی۔