فائرنگ کے واقعات میں خاتون اور نوجوان زخمی

January 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال بلاک11میں لوٹ مار کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر 17سالہ نوجوان نعمان زخمی ہو گیا ، پولیس کے مطابق بلاک11میں واقع بینک سے یاسر صدیق نامی شخص10 لاکھ رروپے نکال کر جارہا تھا کہ اسی دوران2 ملزمان رقم چھین کر فرارہونے لگنے تو یاسر صدیق نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کر دی،منگھوپیر ونگی گوٹھ میں ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کر نے پر فائرنگ کر کے 24سالہ عائشہ کو زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ۔