جنوبی افریقہ، ججوں کو ذہنی طور پر نوآبادیاتی قرار دینے پر سینئر وزیر کی سرزنش

January 18, 2022

جوہنسبرگ(اے ایف پی) جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے ایک سینئر وزیر کی آئین پر حملہ کرنے اور ججوں کوذہنی طور پر نوآبادیاتی قرار دینے پر سرزنش کی۔ اقدام نے حکمران جماعت کے اندر شدید اختلافات کی قیاس آرائیوں کوجنم دیا ہے۔ نسل پرستی کے خلاف سرگرم کارکن والٹر اور البرٹینا سیسولو کی بیٹی وزیر سیاحت نے حالیہ دنوں میں ایک نیوز سائٹ پر عدلیہ اور آئین کوغیر معمولی طورپر نشانہ بنایاتھا۔