فیروز خان کی طویل عرصے بعد اہلیہ کیساتھ تصویر وائرل

January 19, 2022

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ کے ساتھ طویل عرصے بعد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ شوبز ستاروں سے متعلق کئی خبریں اور تصاویر سامنے آتی ہیں۔

اب گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر فیروز خان کی اپنی اہلیہ علیزے کے ساتھ نئی تصویر وائرل ہورہی ہے۔

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام پر وائرل یہ تصویر کسی شادی کی تقریب کی لگ رہی ہے جس میں شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کے ساتھ دولہا میاں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

فیروز خان اور اُن کی اہلیہ کو طویل مدت بعد ایک ساتھ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بےحد خوش ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2020ء میں فیروز خان اور اُن کی اہلیہ علیزے سلطان سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں بتایا جارہا تھا کہ فیروز خان اور علیزے سلطان نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے تاہم بعد میں اداکار نے ان خبروں کی تردید کردی تھی۔

خیال رہے کہ اداکار فیروز خان اور علیزے فاطمہ 4 سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد سلطان خان ہے۔

فیروز خان پاکستانی فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں اداکاری کر چکے ہیں جبکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی فیروز خان ’خُدا اور محبت 3‘،’ خانی‘ اور’ رومیو ویڈز ہیر‘ جیسے معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔