روس کے فوجی دستے کی قازقستان سے انخلا

January 19, 2022

فائل فوٹو

روس کے فوجی دستے کا قازقستان سے انخلا مکمل ہوگیا ہے، قازقستان نے مظاہروں، بےامنی کو قابو کرنے کے لیے روس سے مدد لی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر رواں ماہ پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن یوکرین پہنچ گئے ہیں، وہ روس کی ممکنہ جارحیت کے خلاف یوکرین سے اظہار یکجہتی کے طور پر آئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے جنوری، فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر جارحیت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ روس یوکرین میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، روس یوکرین میں جارحیت کرنے کا ماحول بنارہا ہے، روس مشرقی یوکرین میں آپریشن کیلئے پہلے ہی اپنے آپریٹوز تعینات کرچکا ہے۔

اس کے علاوہ یوکرین کی حکومت کی ویب سائٹس پر جمعرات کی شب ایک بڑے پیمانے پر سائبر حملہ کیا گیا تھا، یوکرین کی وزارت خارجہ، وزارت تعلیم کی ویب سائٹس ڈاؤن ہوگئی تھیں۔