کراچی: داعش کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار

January 19, 2022

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران داعش کے نیٹ ورک کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ داعش کا اہم دہشت گرد عبدالغنی نادرن بائی پاس کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ عبدالغنی عرف ابو منصور سے بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شہر میں بڑی کارروائی کے لئے آیا تھا۔