ابوظبی حملے میں شہید معمور داوڑ شمالی وزیرستان میں سپردخاک

January 20, 2022

فوٹو: فائل

ابوظبی میں حوثی باغیوں کے مشتبہ ڈرون حملے میں شہید معمور داوڑ کو شمالی وزیرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

شہید معمور داوڑ کی نمازِ جنازہ میں علاقے کے عمائدین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

معمور داوڑ کا تعلق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے گاؤں عیسوڑی سے تھا۔

وہ ابوظبی میں تیل کی کمپنی میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور تھا۔