ٹریفک میں پھنسے وکی کوشل نصرت فتح علی خان کی کونسی قوالی سنتے رہے؟

January 21, 2022

وکی کوشل ٹریفک میں پھنسے نصرت فتح علی خان کی قوالیوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

بالی ووڈ اسٹار اور کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل ٹریفک میں پھنسے نصرت فتح علی خان کی قوالیوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار نصرت فتح علی خان طویل مدت پہلے ہی دنیا چھوڑ گئے تھے لیکن اُن کی گائیکی کی دنیا آج بھی فین ہے، ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اُن کے بہت پرستار ہیں۔

وکی کوشل کی حالیہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گرے ٹی شرٹ زیب تن کیے، آنکھوں پر دھوپ سے بچاؤ کا چشمہ لگائے اپنی گاڑی میں بیٹھے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں نصرت فتح علی خان کی قوالی ’سانسوں کی مالا پہ‘ چل رہی ہے، اور وہ اسے گنگنا بھی رہے ہیں۔

ویڈیو یہاں دیکھیں: