مہنگی ترین گاڑی فراری مکمل طور پر تباہ، تصاویر سامنے آگئیں

January 21, 2022

نیدرلینڈ میں دنیا کی مہنگی ترین کار فراری ایک حادثے میں مکمل تباہ ہوگئی ہے جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 25 کروڑ روپے مالیت کی کار کو ایک مکینک چلارہا تھا جو کہ ایک حادثے میںمکمل تباہ ہوگئی ہے، مکینک کے بارے میںبتایا جارہا ہے کہ وہ فراری کے ڈیلر شپ کا نمائندہ ہے۔

یہ واضح نہیںہوسکا کہ کار حادثے میںکس طرح تباہ ہوئی تاہم وہ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث ایک درخت سے ٹکرائی تھی۔

انسٹاگرام پر تباہ شدہ کار کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جس میں گاڑی کی مکمل تباہی کا منظر نمایاں طور پر دیکھا جاسکتا ہے، گاڑی کا اگلا اور پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، جبکہ اس کے دونوںٹائرز بھی پھٹ کر زمین پر آگرے ہیں۔

واضح رہے کہ اس حادثے میںایئر بیگز کھلنے کی وجہ سے گاڑی کا ڈرائیور مکمل محفوظ رہا ہے۔