اورماڑہ میں لانچ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے سمندر میں پھنس گئی

January 21, 2022

بلوچستان کے ساحل اورماڑہ میں لانچ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے سمندر میں پھنس گئی۔

کشتی کے ناخدا وحید نے جیو نیوز کو بتایا کہ سمندر میں پھنسی لانچ میں 8 ماہی گیر سوار ہیں۔

دوسری طرف کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

کنیز فاطمہ سوسائٹی، گلشن معمار، شیر شاہ اور نارتھ کراچی میں دیواریں گرنے سے چار افراد جاں بحق ہوئے لانڈھی میں بجلی کے تار گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کنیز فاطمہ سوسائٹی، گلشن معمار، شیر شاہ، اور نارتھ کراچی میں دیواریں گرنے سے 4 افرادجاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق لانڈھی میں بجلی کے تار گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے ایک شخص دم توڑ گیا، مواچھ گوٹھ بلدیہ میں چھت کا حصہ گرنے سے خاتون اور مرد زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اورنگی میں بجلی کا کھمبا گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی بلوچستان اور مشرقی ایران میں ہوا کا زائد دباؤ موجود ہے، مغربی سمت سے 45 سے54 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کبھی ہواؤں کی رفتار 63 کلو میٹر بھی ہورہی ہے، رات گئے تک تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔