شان کی والدہ گلوکارہ سونالی مکھرجی انتقال کرگئیں

January 22, 2022

ممبئی (این این آئی) بولی وڈ کے معروف گلوکار شان کی والدہ سونالی مکھرجی انتقال کرگئی ہیں۔شان کی والدہ کی موت کی خبر ان کے ساتھی گلوکار کیلاش خیر نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہندی زبان میں لکھا کہʼبڑے بھائی شان کی ماں چل بسی ہیںʼ۔اْنہوں نے شان کی والدہ کی روح کے سکون کے لیے دعا کی۔کیلاش خیر نے مزید لکھا کہʼ بھگوان شان بھیا کے خاندان کو یہ دکھ برداشت کرنے کی ہمت دےʼ۔گلوکار شان کی والدہ سونالی مکھرجی بھی ایک گلوکارہ تھیں۔