نصیبو لال جی کے کام میں اْن کی محنت نظر آتی ہے، دلیر مہندی

January 22, 2022

کراچی (این این آئی)پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانےʼ تو جھومʼ کے بعد بھارتی گلوکار دلیر مہندی بھی اْن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا پر دلیر مہندی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اْنہیں نصیبو لال کی سْریلی آواز کی تعریف کرتے سْنا جاسکتا ہے۔دلیر مہندی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ʼنصیبو لال جی نے اپنی گائیکی سے دْنیا بھر میں اپنا نام بنایا اور جو بھی گایا بہت سْریلا گایا۔ʼبھارتی گلوکار نے کہا کہ ʼگائیکی میں سْریلا پن اور اچھی آواز کیلئے بہت محنت کرتی پڑتی ہے اور نصیبو لال جی کے کام میں اْن کی محنت نظر آتی ہےʼ۔اْنہوں نے کہا کہ ʼنصیبو لال جی نے بھارت سمیت دْنیا بھر میں میوزک کے مداحوں میں اپنی ایک خاص پہچان بنائیʼ۔