آرنلڈ شوارزنیگر کی کار لاس اینجلس میں حادثے کا شکار، ایکشن ہیرو محفوظ رہے

January 22, 2022

ہالی ووڈ کے سینئر اداکار اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شوارزنیگر جمعہ کو ایک بدترین کار ایکسی ڈنٹ کا شکار ہوگئے جس میں کئی کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔

تاہم باکس آفس پر کئی ہٹ فلموں کے ایکشن ہیرو اس حادثے میں محفوظ رہے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

اس حوالے سے لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ شام ساڑھے چار بجے سن سیٹ اور الینفورڈ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پر چار گاڑیاں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئیں۔

ایک خاتون جو حادثے میں زخمی ہوئیں انھیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔