بچیوں کی تعلیم کے موضوع پر فلم شعور فلم فیسٹیول اسٹالن کیلئے نامزد

January 23, 2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بچیوں کی تعلیم پر بننے والی پاکستانی فلم ’’شعور‘‘ ہولی وڈ فلم فیسٹیول کیلئے نامزد ہوگئی۔بچیوں کی تعلیم پر بننے والی فلم ’’شعور‘‘ کی مقبولیت نے دنیا بھر میں جھنڈے گاڑ دیئے اور ملک کا نام روشن کریا۔بچیوں کی تعلیم پر بننے والی پاکستانی شارٹ فلم ’’شعور‘‘ ہولی وڈ فلم فیسٹیول اسٹالن کے لیے نامزد ہوگئی ہے۔فلم ’’شعور‘‘ کے پروڈیوسر صاحب احمد ہیں جنہوں نے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم میں درپیش مسائل کو موضوع بنایا ہے اور یہ مختصر بجٹ میں فلم بنائی ہے اور اس میں اداکاری کے بھی جوہر دکھائے ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں ردا عاصم، سوانا راجپوت اور اجمل دیوان شامل ہیں۔ایوارڈ کی تقریب اگست میں امریکا میں لاس اینجلس ہولی وڈ اسٹریٹ کے ٹی سی ایل تھیٹر میں منعقد ہوگی جہاں اسے ایوارڈ کے لئے پیش کیا جائے گا۔