گن پوائنٹ پر چھینا جھپٹی کی وارداتیں، متعدد افراد موبائل، نقدی سے محروم

January 23, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں 12موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔محمد ناصر کی د کان الحسن جیولرز اوردرزی محمد طفیل کی د کان کے تالے توڑکرنامعلوم چور ساڑھے چار تولے سونا ، 60 گرام چاندی جبکہ ساتھ والی محمد طفیل کی دکان کا تالا توڑ کر 10 جوڑے کپڑے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ وارث خان کے علاقہ چٹیاں ہٹیاں میں سردار خان کاموبائل ،تھانہ وارث خان کے علاقہ موتی محل پلازہ میں نعمان علی کے نیو کارگو سروس کے دفتر سے ایک رول کپڑا اورایک توڑا جس میں متفرق سامان تھا،تھانہ وارث خان کے علاقہ کمیٹی چوک میں علی رضا کاموبائل ،تھانہ بنی کے علاقہ محلہ راجہ سلطان میں نامعلوم مانگنے والی عورت محمدفاروق کی جیب سے 53ہزارروپے اورموبائل چوری کرکے لے گئی ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نیوکٹاریاں میں حسن عسکری سے دوموٹرسائیکل سوارموبائل اور ایک لاکھ 15ہزار روپے چھین کرلے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ٹرانسفارمرچوک میں محمدجہانزیب کی جیب سے موبائل،تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں محمدعرفان کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پیرودھائی موڑپر رکشہ میں سفرکے دوران صفیہ بی بی کاموبائل اورایک لاکھ روپے تین نا معلوم عورتوں نے چوری کرلیا۔تھانہ سول لائن کے علاقہ جھنڈاچیچی میں دوموٹرسائیکل سوار محمد غالب سے موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ سکیم تھری میں دوموٹرسائیکل سوار ہارون رفیق سے موبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ کوٹھاکلاں میں خادم حسین کے کمرے سے موبائل ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ مورگاہ گاؤں میں نامعلوم چور محمد ریاض کے زیرتعمیر گھر سے دو موٹریں اور دیگر سامان مالیتی 2لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار محمد فیضان شہزاد سے موبائل ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ جی ٹی روڈپرنامعلوم موٹرسائیکل سوارذیشان جاوید کے ہاتھ سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ شاہ جیون کالونی میں قمر مشتاق کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا۔