آسٹریا میں نئے سفری قوانین، 14 ممالک کے شہریوں کیلئے نرمی کا اعلان

January 25, 2022

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا میں نئے سفری قوانین کا اطلاق کردیا گیا ہے جس کے تحت 14ممالک کیلئے پی سی آر کی شرط میں نرمی کردی گئی ہے اور تین ٹیکے لگوانے والوں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے ۔ آسٹریا کے ایئر پورٹس کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔ اگر آپ آدھی رات کے بعد آسٹریا کے ایئرپورٹ پر اترتے ہیں تو داخلے کے نئے ضوابط لاگو ہوں گے۔ آسٹریا میں کئی ہفتوں سے کورونا سخت قوانین نافذ ہیں۔ تین ویکسی نیشن کرانے والوں کو بغیر کسی کورونا ٹیسٹ کے آسٹریا میں داخلے کی اجازت ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی ملک سے آرہے ہوں۔ مجموعی طور پر 14 اومی کرون کے علمبردار ممالک کو وائرس کے مختلف علاقوں کی فہرست سے ہٹا دیا جائے گا جن میں ڈنمارک، نیدرلینڈز، ناروے اور برطانیہ کے ساتھ افریقہ کے دس ممالک شامل ہیں۔پہلے صرف ان لوگوں کو آسٹریا میں داخل ہونے کی اجازت تھی جو یا تو ویکسین کرا چکے ہیں یا کورونا سےصحت یاب ہو چکے ہیں اور جن کا پی سی آر ٹیسٹ بھی منفی ہے انہیں آسٹریا میں داخل ہونے کی اجازت تھی۔دوسری طرف جن لوگوں کو زیادہ چھوٹ دی گئی ہے یعنی جن لوگوں کو تین بار ویکسین لگائی گئی ہے انہیں اب کسی بھی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے۔اس سے قبل ضابطے میں یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ صرف ان لوگوں کو آسٹریا میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی جن کو تین بار ویکسین لگائی گئی تھی اور جن کا پی سی آر ٹیسٹ منفی ہوتا تھا اور ٹیسٹ کی عمر 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں تھی۔