بھارت، کرناٹک میں مسلمان طلبہ کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا

January 25, 2022

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں ہندو انتہا پسند مودی سرکارکی سرپرستی میں قابو سے باہر ہوگئے۔ کرناٹک کے ایک اسکول میں مسلمان طلبا کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے ایک اسکول میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے طلبا کوزبردستی نمازجمعہ کی ادائیگی سے روکنے کا واقعہ سامنے آگیا۔کرناٹک کے ایک سرکاری اسکول میں ہندوانتہاپسندوں نے اس وقت دھاوا بول دیا جب 20 مسلمان طلبا نماز جمعہ ادا کررہے تھے۔ ہندوانتہاپسندوں نے طلبا کونماز پڑھنے سے روک دیا۔ اسکول میں توڑ پھوڑ کی اورپرنسپل کو برا بھلا کہا اوردھمکیاں دیں۔