مری کے ٹھندے جنگل میں ٹریفک جام، سیاح برف باری میں پھنس گئے

January 25, 2022

ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، قریبی ٹھنڈے جنگل میں ٹریفک جام ہونے سے سیاح پھنس گئے۔

حکام کے مطابق ٹھنڈے جنگل میں سڑک پر پھسلن زیادہ ہوجانے سے ٹریفک جام ہوئی، ریسکیو اور ہائی ویز اہلکار ٹریفک بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق مری میں مشکل ترین حالات میں بہترین رسپانس جاری رکھے ہوئے ہیں، برف میں پھنسی گاڑیوں اور فیملیز کا محفوظ انخلا یقینی بنانے کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق ریسکیو اہلکار ٹریفک کھلوانے کے ساتھ سیاحوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے میں مصروف ہیں۔

حکام کے مطابق مری میں ہائی ویز کا عملہ اور گاڑیاں سڑک سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔

مری کے قریبی جنگل کا راستہ بھوربن اور آزاد کشمیر کی طرف جاتا ہے۔