یوکرائن میں امریکی یا نیٹو فوج اتارنے کا ارادہ نہیں، امریکی صدر

January 26, 2022

واشنگٹن (اے ایف پی/جنگ نیوز )امریکی صدر نے کہا ہے کہ یوکرائن میں امریکی فوج یا نیٹو فورسز بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر روس حملے کا حکم دیتا ہے تو اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ادھر فرانس کا کہنا ہے کہ روس یوکرائن پر حملے کی صورت میں بھاری قیمت چکائے گا، فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ اگر روس ایسا کوئی قدم اٹھاتا ہے تو ماسکو اس کے سنگین نتائج بھگتے گا، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ روس نے یوکرین ۜکے سر پر بندوق تان رکھی ہے،تفصیلات کے مطابق پنٹاگون کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث تقریباً ساڑھے 8ہزار امریکی فوجیوں پر مشتمل دستے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ ہنگامی بنیادوں پر ان کی تعیناتی عمل میں لائی جا سکے۔روس نے یوکرین کے خلاف کسی فوجی کارروائی کی منصوبہ بندی کو مسترد کیا ہے تاہم یوکرین کے ساتھ سرحد پر ایک لاکھ کے قریب روسی فوجی تعینات ہیں۔