ساؤتھ کے سپر سٹار الو ارجن کو فلم کیلئے 235 کروڑ پاکستانی روپے کی پیشکش

January 27, 2022

ممبئی (این این آئی)فلم ʼپشپا: دی رائزʼ کی کامیابی کے بعد ساؤتھ کے سپر سٹار الو ارجن کو کئی بڑی فلموں کی آفرز مل رہی ہیں جن میں سے ایک لائکا پروڈکشن ہے۔ رپورٹ کے مطابق لائکا نے اپنے اگلے پروجیکٹ کیلئے اللو ارجن سے رابطہ کیا ہے اور اس کیلئے انہیں 100 کروڑ روپے (یعنی 2 ارب 35 کروڑ روپے پاکستانی) کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔ لائکا پروڈکشن کی اس فلم کو ایٹلی ڈائریکٹ کریں گے۔فی الحال اس فلم کے نام کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔