علی انصاری کی صبور کے بھائی کیلئے سالگرہ پارٹی کا انعقاد، ویڈیو وائرل

January 27, 2022

کراچی (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائوں سجل علی اور صبور علی سے کون واقف نہیں، دونوں بہنوں نے ساتھی اداکاروں کو ہی اپنا جیون ساتھی بھی چْنا۔حال ہی میں علی انصاری نے صبور علی کے بھائی محمد علی کی سالگرہ کیلئے خصوصی پارٹی کا انعقاد کیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر سجل اور صبور کے بھائی کی سالگرہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔اس ویڈیو میں اداکارہ صبور علی اور اور اْن کے شوہر، اداکار علی انصاری سالگرہ کی مبارکباد دیتے جبکہ محمد علی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے اداکارہ صبور علی نے مزے مزے کے کھانے بھی تیار کئے تھے ،جس میں پاستا، چکن کڑاھی اور بہت کچھ شامل تھا۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دسترخوان پر بہت ساری مزے مزے کی ڈشز رکھی ہوئیں ہیں جو کہ صبور علی نے اپنی بھائی کی سالگرہ کے موقع پر سب کے لئے بہت محنت اور پیار سے بنائی ہیں۔اس ویڈیو کو اداکارہ کی قریبی دوست کنزیٰ ہاشمی نے شیئر کیا ہے اور صوبر کو شیف قرار دیا ہے۔اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔مداحوں کی بڑی تعداد علی انصاری کی تعریفیں کرتی دکھائی دے رہی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جی جا جی تو علی انصاری جیسے ہونے چاہئیں، احد رضا میر جیسے نہیں۔