بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کورونا وائرس میں مبتلا

January 27, 2022

بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایس جے شنکر نےکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا نے مزید بتایا کہ بھارتی وزیرخارجہ کے ساتھ گزشتہ چند دنوں کے دوران رابطے میں رہنے والے افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔