حاجرہ یامین کے والد انتقال کر گئے

January 28, 2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ و ماڈل حاجرہ یامین کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ اداکارہ حاجرہ یامین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دی ۔اپنے پوسٹ میں اداکارہ نے کہا کہ بھاری دل کے ساتھ آپ سب کو اپنے والد کے انتقال کی اطلاع دے رہی ہوں ۔اداکارہ نے سب سے اپنے والد کی مغفرت کے لئے دعا کی درخواست کی ہے اور ساتھ ہی سب گھروالوں کے لئے صبر کی دعا کرنے کا بھی کہا ہے۔