اپنی آمدنی سے تین گھر چلارہی ہوں، بچپن محرومیوں میں گزرا، عائشہ عمر

January 29, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی آمدنی سے 3 گھر چلا رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر اداکارہ عائشہ عمر کا نجی ویب چینل کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں 3 گھروں کا خرچہ اٹھانے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔دوران ویب شو عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ وہ تین گھر چلارہی ہیں جن میں ایک ان کا اپنا گھر (اپارٹمنٹ ) ہے جو کہ کراچی میں ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا کراچی کا اپارٹمنٹ کرائے پر ہے کیوں کہ میری خریدنے کی استطاعت نہیں ہے۔عائشہ عمر کے مطابق دوسرا گھر جس کا وہ خرچہ اٹھاتی ہیں وہ لاہور میں ہیں جہاں ان کی امی رہتی ہیں، عائشہ کا کہنا تھا کہ لاہور کا گھر ہمارا اپنا گھر ہے جو کہ چھوٹا سا ہے اس کا خرچہ میں اٹھاتی ہوں۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ میرا بھائی اب ڈنمارک ہے جس کی آخری ٹیوشن فیس بھی اب تک جا چکی ہے۔انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے عائشہ عر نے بتایا ہے کہ میں نے اپنا سارا بچپن محرومیوں کے ساتھ صدمے برداشت کرتے ہوئے گزارا ہے۔ عائشہ عمر نے اپنی ابتدائی زندگی کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ 2 سال کی تھیں تو ان کے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ہماری اکیلے پرورش کی تھی لیکن ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے ۔انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تو انہوں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا ، وقت پر پیسے نہیں ملتے تھے اور دیگر مسائل بھی در پیش تھے لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی۔عائشہ عمر نے بتایا کہ مں بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئی تھی اور اس وقت مجھے اپنے جن دوستوں کی ضرورت تھی وہی میرے پاس نہیں تھے اور نا کسی نے میرا ساتھ دیا تھا۔خیال رہے کہ اداکارہ و فیشن ماڈل عائشہ عمر نے انڈسٹری میں سال 2000 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور آج وہ اس انڈسٹری میں ایک کامیاب خاتون کے طور پر جانی جاتی ہیں۔