کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ثابت ہوگا، معین خان

March 12, 2022

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ ٹاس ہارنے کی وجہ سے پاکستان ٹیم مشکلات میں آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس کسی کے اختیار میں نہیں ہوتی، کراچی ٹیسٹ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کر سکتا ہے، ٹیسٹمیچ کی چوتھی اننگز میں بیٹنگ آسان نہیں ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایشین بریڈمین ظہیر عباس نے بھی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق کہا ہے کہ ٹاس کوئی بھی جیتے، تیسرا چوتھا دن اہم ہوگا۔