قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس کا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق کہنا ہے کہ ٹاس کوئی بھی جیتے، تیسرا چوتھا دن اہم ہوگا۔
ظہیر عباس نے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ پر گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان آسٹریلیا ٹیم کو دیکھ کرخوش ہے، امید ہے ہائی اسٹینڈرڈ میچ ہوگا لوگ انجوائےکریں گے۔
ظہیر عباس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا نے24 سال بعد ٹیم پاکستان بھیجی ہے، آسٹریلین کرکٹ بورڈ کےشکر گزار ہیں۔
انہوں نے کرکٹ شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے آسٹریلیا کو سپورٹ کریں، دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
ظہیر عباس کا وکٹ سے متعلق کہنا تھا کہ اسپننگ وکٹ ہوئی تواس پر بیٹنگ مشکل ہوگی، ہمارے کھلاڑی ایسی وکٹ پر بیٹنگ کرناجانتے ہیں۔