کے ایچ اے کا خواتین ہاکی کیلئے مثالی اقدام

April 26, 2022

کراچی کی تاریخ میں پہلی بار کسی خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کو سا لانہ معاہدے کے تحت رقم دی گئی ہاکی ایسوسی ایشن اور ٹاپ سٹی ون کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والے یاداشت پر عمل درآمد شروع ہوگیا، جس کے تحت سٹی ون خواتین ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں میں چیک تقسیم کئے گئے ، تقریب کی صدارت جنرل منیجر پی ایچ ایف وومن ونگ سندھ، کے ایچ اے کی چیئرپرسن و صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کی۔

اس موقع پر پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے سابق انٹرنیشنل ہاکی پیلئر حیدر حسین، اولمپیئنز اختر السلام، سمیع اللہ، اصلاح الدین، حنیف خان، ناصر علی، ایاز محمود، وسیم فیروز، عبدالحسیم خان، مارکیٹنگ ہیڈ ٹاپ سٹی ون کے عباس حیدر، مارکیٹنگ ہیڈ ساؤتھ زون عمران سلیم، سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئرز ابوذر امراؤ، پرویز اقبال، خالد جونیئر، لئیق لاشاری تسلیم عثمانی، عاصم خان، علی اذلان خان، شاہین فاطمہ،ناصرہ الیاس، شاہین سلطان، ارم بخاری، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس ماجد، ایگزیکٹو بورڈ کے ارکان جاوید اقبال، امتیاز الحسن، پروفیسر راؤ جاوید اقبال، فیصل اسمعیل، وسیم خان ارشد صدیقی، عرفان طاہر، محسن علی، کنول اعجاز بلدیہ ہاکی کلب کے صدر طارق نیازی، سیکریٹری ماجد رفیق، معروف اسپورٹس اینکر یحییٰ حسینی، سجاس کے صدر و اینکر پرسن آصف خان، پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سہیل انور، سندھ وومن ہاکی ٹیم کی کوآرڈینیٹر تہمینہ بتول، ٹاپ سٹی ون کراچی وومن ہاکی ٹیم کے ارکان، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کے دوران سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ پی ایچ ایف اور کے ایچ اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کے لئے نئے راستے تلاش کرنا ہے، میں صرف کراچی وومن ہاکی ٹیم کے لئے بلکہ ہر ایک کھلاڑی کے مسائل کے حل کے لئے جس جس کے پاس جانا پڑا جاؤنگی، اصلاح الدین نے کہا کہ حیدر حسین کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں ٹاپ سٹی ون کراچی وومن ہاکی ٹیم کی تشکیل کے ایچ اے کا بڑا کارنامہ ہے، میں حیدر حسین کے ساتھ کھڑا ہوں، سمیع اللہ نے کہا کے ایچ اے پورے ملک کے لئے ایک مثال ہے۔

پہلے دن سے یقین تھا کہ حیدر حسین ہاکی کی بحالی کے لئے کچھ نہ کچھ کر گزریں گے، مارکیٹنگ ہیڈ ٹاپ سٹی ون ساؤتھ ریجن عمران سلیم کا کہنا تھا کہ ٹاپ سٹی ون کے تحت نجی طور پر وومن ہاکی ٹیم کی تشکیل پہلا مرحلہ ہے، ٹیم کو تمام دستیاب سہولت فراہم کرنا ٹاپ سٹی ون کی زمہ داری ہے۔

اس موقع پر عباس حیدر اور عمران اسلم کا کہنا تھا کہ وومن ٹیم کو پروفیشنل ٹیم بنانے کے لئے تمام دستیاب سہولت فراہم کرنا ہماری زمہ داری ہے کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین نے ٹاپ سٹی ون کا شکریہ ادا کیا۔ کراچی وومن ہاکی ٹیم کی 18 کھلاڑیوں میں فی کس 15 ہزار روپے ٹیم منیجر 35 ہزار، ٹرینر 25 ہزار اور کوچز کو 20 ہزار فی کس 20 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ ( نصر اقبال)