ایک جیسے دکھنے والے باپ اور بیٹی کی ویڈیو وائرل

May 02, 2022

ایک جیسے دکھائی دینے والے باپ اور بیٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اگر آپ کئی عرصے سے انٹرنیٹ پر اس طرح کی ویڈیوز دیکھتے ہوئے آرہے ہیں تو پھر آپ صارفین کے اس جملے "ڈی این اے کی ضرورت نہیں" سے خوب واقف ہوں گے۔

ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پر زیرِگردش ایک ویڈیو سے متعلق کہا جارہا ہے جس میں باپ اور بیٹی ہوبہو دکھائی دے رہے ہیں۔

بچی کی والدہ ٹیلر ہیس نے اس ویڈیو کو اپنے بیچ پر شیئر کیا جس سے متعلق اس نے تحریر کیا کہ میں نے اپنے شوہر کی جڑواں کو جنم دیا ہے۔

خاتون نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دونوں کو "میرے بچے" کہہ کر مخاطب کیا۔

ویڈیو انسٹاگرام پر گزشتہ ماہ کے وسط سے زیر گردش ہے جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔