ارجنٹینا میں ہونے والے پیزا ورلڈ کپ میں مختلف ممالک کے شیفس نے ججوں کو حیران کر دیا۔
ذائقے کے ساتھ بہترین مہارت دکھا کر وینزویلا کے شیف روبینس پینا (Rubens Peña) نے فری اسٹائل کیٹیگری کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فاتح کو 2027ء کی ورلڈ پیزا چیمپئن شپ میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔
اس موقع پر پیزا روٹی کو گھمانے اور اُچھالنے کا شاندار مظاہرہ دیکھ کر لوگ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔