شہری نے مسافروں کو دھوپ سے بچانے کیلئےرکشے کی چھت پر پودے اگالیے

May 04, 2022

بھارتی ریاست نئی دلی میں ایک شہری نے مسافروں کو گرمی سے بچانے کے لیے اپنے رکشے کی چھت پر ہی پودے اگالیے۔

نئی دلی کے 48 سالہ رہائشی مہندرا کمار ایک رکشہ ڈرائیور ہیں، انہوں نے مسافروں کو گرمی کے اس موسم میں ٹھنڈک اور راحت پہنچانے کیلئے رکشے کی چھت پر مختلف قسم کے تازہ پودے اگالیے۔

کمار کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی یہ پودے رکشے کو ٹھنڈا رکھتے ہیں۔

انہوں نے مسافروں کی سہولت کیلئے رکشے کے اندر دو چھوٹے کولر اور پنکھے بھی لگائے ہیں۔

یہ منفرد رکشہ نئی دلی کی سڑکوں پر عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور شہری اس میں سوار ہوکر تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں۔