بلوچستان میں تھیلیسیمیا کی شرح سب سے زیادہ ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدی

May 08, 2022

پارلیمانی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ بلیدی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں تھیلیسیمیا کی بیماری کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے، جہاں پر تھیلیسیمیا کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تھیلیسیمیا کی شرح 5.6 سے8.1 فیصد تک ریکارڈ کی گئی۔

پارلیمانی سیکریٹری قانون ڈاکٹرعدنان مجیدنے کہا ہے کہ کوئٹہ کےکئی علاقوں میں صحت مند اور اسکرین شدہ خون دستیاب نہیں ہوتا۔

انہوں نےکہا کہ تھیلیسیمیا کی روک تھام کےلیے قانون پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔