حمزہ شہباز کا مؤثر انداز میں انسداد ڈینگی مہم چلانے کی ہدایت

May 12, 2022

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے بھر میں مؤثر انداز میں انسداد ڈینگی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔

حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے میں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2011 کی طرح انسداد ڈینگی کمیٹیوں کو فعال کیا جائے، معیاری اسپرے اور ضروری ادویات کا بروقت انتظام کیا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد ڈینگی سے متعلق کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب میں دینگی کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔