عراق میں صدام دور کے مقتولین کی اجتماعی قبر سے 15 لاشوں کی باقیات برآمد

May 15, 2022

نجف (اے ایف پی) عراق میں صدام دورکے مقتولین کی اجتماعی قبرسے 15لاشوں کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ صدام حسین کی ایک مسلک کے خلاف خوں ریز مہم میں مبیّنہ طورپرتقریباً ایک لاکھ افراد کا قتل عام کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، عراق میں حکام نے ایک اجتماعی قبرسے 15افراد کی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔ان کے بارے میں خیال کیا جارہاہے کہ سابق صدر صدام حسین کے دور میں انھیں دوسرے دسیوں افراد کے ساتھ قتل کرکے اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا تھا۔

جنوبی شہرنجف کے نواح میں اجتماعی قبر پہلی بار اپریل میں ایک رہائشی احاطے کے تعمیراتی کام کے دوران دریافت کی گئی تھی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 1990ء کی دہائی کا ہے،جب صدام حسین نے جنوبی عراق میں ایک مسلک کے خلاف خوں ریز مہم شروع کی تھی۔