مشعل خان نے بھارتی میوزک ڈائریکٹر کیساتھ پروجیکٹ کی خبر شیئر کردی

May 15, 2022

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مشعل خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کرتے ہوئے بھا رتی میوزک ڈائریکٹر کے ساتھ اپنے آ نے والے نئے پروجیکٹ کے بارے میں بتایا۔اداکارہ نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ” کیا یہ سچ ہے کہ برج جوزا اور برج دلو مل کر ایک حقیقی تعلق بناتے ہیں ، آپ نہ صرف ایک بہترین پروڈیوسر بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہے یہ میں اس لیے نہیں کہہ رہی کیونکہ میں نے آ پ کے ساتھ کام کیا ہے ۔آپ کے ساتھ کام کرنے کا بہت مزہ آ یا، کام کرتے ہوئے وقت کا معلوم ہی نہیں، ہوا ایسا لگا جیسے وقت کو پر لگ گئے ۔میرے بہترین دوست میری ساری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں آپ بحفاظت سفر کریں بہت جلد پھر ملا قات ہوگی“۔مشعل خان کی اس پوسٹ کے جواب میں بولی وڈ ڈائریکٹر نے بھی اداکارہ کو ان کے بہترین کام کے لیے سراہا اور کہا کہ وہ ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ مشعل خان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی روزمرہ کی زندگی کے حالاے کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتاتی رہتی ہیں اگر کام کے حوالے سے دیکھا جائے تو انھیں اسکرین پر آ خری بار ڈرامہ پری ذاد میں دیکھا گیا تھا۔