پاکستانی کوہ پیماؤں کی دنیا کی بلند چوٹیوں پر پیش قدمیاں جاری

May 15, 2022

عبدالجوشی،سرباز خان اورشہروز کاشف

پاکستان کے کوہ پیماؤں کی دنیا کی مختلف بلند چوٹیوں پر پیش قدمیاں جاری ہیں، عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ، شہروز کاشف لوہٹسے اور سرباز خان مکالو سر کریں گے۔

ہنزہ کے عبدالجوشی ماؤنٹ ایوریسٹ کے کیمپ فور پر پہنچ چکے ہیں جبکہ آج رات دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کیلئے حتمی سمٹ کریں گے۔

سرباز خان دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے بیس کیمپ کی جانب رواں دواں ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں کنچن جونگا سر کی تھی۔

ماؤنٹ مکالو سِرباز خان کے ماؤنٹینئرنگ کیریئر کی گیارہویں آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹی ہوگی۔

لاہور کے شہروز کاشف چوتھی بلند ترین چوٹی لوہٹسے کے کیمپ ٹو پر موجود ہیں وہ آج لوہٹسے کے کیمپ تھری کی جانب سفر کریں گے۔